ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مظفرنگر سیٹ سے چودھری اجیت سنگھ نے کیا داخل کی پرچہ نامزدگی، سنجیو بالیان سے ہوگا سخت مقابلہ

مظفرنگر سیٹ سے چودھری اجیت سنگھ نے کیا داخل کی پرچہ نامزدگی، سنجیو بالیان سے ہوگا سخت مقابلہ

Mon, 25 Mar 2019 23:52:35    S.O. News Service

نئی دہلی،25 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) قومی لوک دل کے سربراہ چودھری اجیت سنگھ نے لوک سبھا انتخابات کے لئے مظفر نگر سیٹ سے ایس پی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کے امیدوار کے طور پر پیر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کی۔سابق مرکزی وزیر اور موجودہ ایم پی سنجیو بالیان بی جے پی امیدوار ہیں اور کانگریس نے اس سیٹ پر کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔دریں اثنا شیوپال یادو کی پارٹی۔لوہیا (پی ایس پی ایل) نے اس سیٹ سے اوم بیر سنگھ کو انتخابی میدان میں اتارا ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے بتایا کہ ضلع میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور یہاں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔مظفر نگر میں 11 اپریل کو پولنگ ہوگی۔اس سیٹ پر 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے سنجیو بالیان نے جیت درج کی تھی۔اس انتخاب میں سنجیو بالیان کو 59فیصد ووٹ ملے تھے۔بی ایس پی کے قادر رانا کو 22.78فیصداور سپا کو 14.52 فیصد ووٹ ملے تھے۔کانگریس اس سیٹ پر چوتھے نمبر پر تھی پارٹی کو اس انتخاب میں صرف 1.17فیصد ووٹ ملے تھے۔اگر 2014 میں ملے ووٹوں کے فیصد کو مانیں تو بی جے پی کا ووٹ ایس پی اور بی ایس پی کے ووٹ سے بہت زیادہ ہے۔ 
 


Share: